اس ایپ کے بارے میں
یہ خواہش مدت سے دل میں تھی کہ ایک ایسی ایپ بنائی جائے جو کسی بستی کے لوگوں کو اپنے علاقے کی تمام مساجد اور اُن کی نمازوں کے تازہ اوقات سے باخبر رکھے — گویا وہی اعلانِ اوقات جو مساجد میں تختی پر لکھا ہوتا ہے، اب آن لائن، ہر ایک کی پہنچ میں۔
اس سے اہلِ محلہ ایک دوسرے سے بھی واقف رہیں گے، اور اگر کسی کی کسی مسجد میں جماعت رہ جائے تو وہ قریب کی دوسری مسجد کا وقت دیکھ کر وہاں پہنچ سکتا ہے۔ میری نظر میں یہ اتحاد، معلومات اور صدقۂ جاریہ — تینوں کا حسین امتزاج ہے۔ گوگل میپس کی سہولت راستے کی رہنمائی بھی کر دیتی ہے۔
یہ ایک ابتدائی کوشش ہے۔ اگر کوئی صاحبِ ہمت اس خیال کو مزید بہتر اور ترقی یافتہ صورت میں ڈھالے، تو وہ بھی — ان شاء اللہ — میرے، میرے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے صدقۂ جاریہ بنے گا۔
یہ کیسے کام کرتی ہے
ہر مسجد کے امام یا منتظم صاحب اپنی مسجد خود رجسٹر کرتے ہیں اور ایک خفیہ کوڈ (PIN) کے ذریعے اوقات جب چاہیں خود اپڈیٹ کر لیتے ہیں۔ کوئی تبدیلی ہوتے ہی وہ سب کے موبائل پر نظر آ جاتی ہے۔
یہ عاجزانہ کاوش فلک شیر کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے — بغیر کسی دعوے اور فخر کے، محض اللہ کی رضا کی طلب میں۔
اگر یہ آپ کے کام آئے تو دعا میں یاد رکھیے: میرے لیے، میرے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور خالص اپنے لیے بنائے۔ آمین۔
رابطہ
کوئی تجویز، اصلاح، یا اس خیال کو مزید بہتر اور ترقی یافتہ بنانے میں تعاون کے لیے رابطہ فرمائیں: